ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کی 1.2ارب عوام پرایک ہی نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے :راہل گاندھی

ملک کی 1.2ارب عوام پرایک ہی نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے :راہل گاندھی

Fri, 05 Oct 2018 23:58:56    S.O. News Service

نئی دہلی ،05 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی اور آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 1.2ارب شہریوں پر ایک گھٹن والا نظریہ تھوپا جا رہا ہے ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایچ ٹی لیڈر شپ سمت کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اگر اس پر بحث نہ ہو تو ایک ملک ہونے کا کیا فائدہ ۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے آپس میں تال میل اور رابطہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ک یہ ملک سب سے ساتھ مل کر چلنے والا ہے ۔ گاندھی نے کہا کہ وہ لوگوں سے تعصب نہیں کرتے ہیں ۔ انہوں نے مودی سرکارپر آپسی تال میل کے فقدان کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سراکر اپنوں سے لڑ رہی ہے ۔ ایودھیا میں رام مندر کے مسئلے پر راہل نے کہا کہ بی جے پی کو لگتا ہے کہ ملک میں صرف انہیں ہی مندرکی فکر ہے ۔ راہل نے ان کے مذہبی یاتراؤں پر بی جے پی کے سوالوں پر کہا کہ وہ کئی سالوں سے مندر ،مسجد اور گرو دوارے میں درشن کے لئے جاتے رہے ہیں لیکن اب اچانک اس کو مقبولیت مل رہی ہے جو بی جے پی کو راس نہیں آ رہا ہے ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ انہیں اپنی پارٹٰ کو بی جے پی جیسا نہیں بنانا ہے اور نہ ہی انہیں آر ایس ایس جیسا کیڈر چاہئے۔ انہوں نے اسمبلی الیکشن میں بیایس پی سے اتحاد کے مسئلے پر کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ اگر بی ایس پی سے اتحاد نہیں ہوا تو الیکشن کے نتائج پر کوئی اثر پڑے گا۔ راہل گاندھی سے جب پوچھا گیا کہ 2019کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کتنی سیٹیں جیتے گی تو انہوں نے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے میں کامیابہوں گے ۔


Share: